سوال 7578

اگر کسی شخص نے اللہ کے نام کی قسم نہ اٹھائی ہو، لیکن کسی کو ڈرانے یا خوف زدہ کرنے کے لیے یہ کہہ دے کہ “میں نے قسم اٹھائی ہے”، جبکہ حقیقت میں اس نے قسم نہیں اٹھائی تھی، تو کیا ایسی صورت میں بھی کفارہ قسم لازم ہوگا؟

جواب

اس کا کفارہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جھوٹ ہے جو ایک اعتبار سے قسم توڑنے سے بھی بڑا گناہ ہے. قسم توڑنے کا کفارہ ادا ہو جاتا ہے، جھوٹ کا کوئی کفارہ نہیں ہے!

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ