سوال 7558

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کالا کتا جہاں نظر آئے اسے قتل کرنا چاہیے یا نہیں؟
کتے کے چھوٹے بچے ہیں لیکن بالکل سیاہ ہیں کیا ان کو کھانا وغیرہ دے سکتے ہیں تاکہ وہ بھوکے نہ مریں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، اگر کوئی کھلا پلا دیتا ہے تو ٹھیک ہے۔

﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ﴾

البتہ ہماری رائے یہ ہے کہ ایسے کتے کو اور اس کے پلوں کو کہیں دور چھڑوا دیا جائے، آپ بری الذمہ ہو جائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ