سوال 7549
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ!
کیا کسی شخص کے کپڑوں پر مذی یا منی لگی ہو تو نماز ہوجائے گی؟
دونوں لگی ہونے کی صورت میں ہوجائے گی یا کوئی ایک لگنے کی صورت میں ہوگی اور دوسری صورت میں نہیں ہوگی؟
قرآن وحدیث کی روشنی باحوالہ میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مذی، منی اور ودی، ان تینوں کے بارے میں راجح قول ہماری معلومات کے مطابق یہی ہے کہ یہ نجس اور ناپاک ہیں۔ اگر معلوم ہو کہ ان میں سے کوئی چیز کپڑوں پر لگی ہوئی ہے تو جس حصے پر لگی ہے، اسے دھویا جائے گا۔
نجاست کے ساتھ نماز درست نہیں ہوتی، لہٰذا جس کپڑے میں آپ کو معلوم ہو کہ یہ چیز لگی ہوئی ہے یا کوئی دوسری نجاست لگی ہوئی ہے، تو اس کپڑے کے ساتھ نماز درست نہیں ہوگی۔
نماز کے لیے جس طرح بدن کی طہارت ضروری ہے، اسی طرح کپڑوں کی طہارت اور نماز کی جگہ کی طہارت بھی لازم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




