سوال 7047
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ کھیل کے میدان میں جماعت کرانا کیسا ہے؟ جبکہ مسجد نزدیک ہو۔اگر اس طرح کرنے سے نماز نہ پڑھنے والے بھی پڑھ لیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد جانا بہتر ہے۔ لیکن کھیل میدان میں نماز کروانے سے سب شامل ہو سکتے۔ پھر شاید جو کھیل کا لباس ہے وہ مسجد میں لے جانے سے فتویٰ کفر لگ سکتا ہے جس سے نماز کے قریب لانے کی کوشش ختم ہوسکتی ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




