سوال 7430

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مشائخِ کرام! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے:
ایک شخص کھانا تیار کرکے لوگوں کو کھلاتا ہے اور کھانا شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اجتماعی دعا کرواتا ہے۔ کیا کھانے سے پہلے اس طرح اجتماعی دعا کروانا شرعاً درست اور سنت سے ثابت ہے؟ یا کھانے کے بعد دعا کرنا چاہیے؟
براہِ کرم قرآن و سنت اور احادیثِ صحیحہ کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں یہ اہل بدعت کا طریقہ ہے کہ کھانا آپ نے بنوایا اور اس سے پہلے آپ اجتماعی دعا کروا رہے ہیں یا بعد میں کروا رہے ہیں۔ ایسی چیزوں کو رواج نہیں دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم کھانے کے بعد بھی دعا نہیں کروائی جا سکتی؟
جواب: دیکھیں کبھی کبھار کی گنجائش دی جا سکتی ہے، دلجوئی کے لیے حوصلہ افزائی کے لیے لیکن اس کو مستقل بنیادوں پر رواج نہیں دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ