سوال 7363

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کھڑے ہوکر پانی پینے کے بارے میں جو روایت ہے ہمارے اکثر دوست احباب جو ہیں کھڑے ہو کر کھانے پینے کو ٹھیک سمجھتے ہیں۔ جزاك الله خيرا في الدنيا والآخرة۔ صحیح مسلم کی جو روایت ہے اس کی وضاحت فرمادیں

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہر چیز کے دو حکم ہوتے ہیں۔ ایک سنت کا درجہ ہوتا ہے یا پھر فرض کا درجہ ہوگا اور ایک درجہ جو ہے وہ جواز کا ہے۔ کھانے پینے کا جو اصل معاملہ ہے وہ ہے سنت کے مطابق بیٹھ کر کھانا پینا یہ سنت ہے۔ البتہ کبھی موقع محل ایسا ہو جاتا ہے انسان بیٹھ نہیں پاتا یا سفر میں چل رہا ہوتا ہے۔ تو کبھی کبھار جواز کا درجہ ہے کھا بھی سکتا ہے، پی بھی سکتا ہے۔ عادت نہ بنائیں۔ جو روایات میں سختی ہے وہ روایات نہی ہے اور وہ تنزیہی ہے اس کے اندر اور تحریمی نہیں ہے یعنی حرام نہیں ہے۔ بچنا اولیٰ ہے۔ کھڑے ہو کر کھانے پینے سے بچنا اولیٰ ہے افضل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ