سوال 7555

السلام عليكم و رحمة اللہ وبرکاتہ
ایک نوجوان لڑکا ہے جس نے یہ خواب دیکھا ہے۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتا دیں۔
“میں نے خواب میں اپنی شادی دیکھی۔ مطلب صرف اتنا کہ میں اپنے گھر میں تھا اور میری شادی ہوئی تھی۔ میری تین بیویاں تھیں، یعنی ایک ہی وقت میں تین بیویاں۔”

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک تعبیر تو اس کی یہ ہو سکتی ہے کہ زندگی میں کوئی نیا موڑ آنے والا ہے۔ نئے معاملات سے اور اچھے معاملات سے واسطہ پڑنے والا ہے۔ دوسری تعبیر یہ ہو سکتی ہے کہ آزمائش سے اور کسی امتحان سے واسطہ پڑنے والا ہے۔ ذمہ داریوں کا بوجھ ہو سکتا ہے جو مشقت میں ڈال دے اور آزمائش میں ڈال دے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ