سوال 7214

السلام علیکم 18 ذوالحج شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ یہ صحیح روایت سے ثابت ہے یا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہیں۔
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت بارہ ذوالحجہ کو ہوئی۔

حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُتِلَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ [مسند احمد : 515]

ابوعثمان کہتے ہیں کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت ایام تشریق کے درمیان(12ذوالحجہ)ہے۔
سندہ،صحیح
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ