سوال 7509
السلام علیکم شیخ محترم کیا عورت کو بھی اشراق کی نماز پڑھنے کا حج عمرہ کا ثواب ملے گا،اور عورت کیا عورت فجر کی نماز پڑھ کر اشراق کے ٹائم تک اپنی جگہ پر ہی بیٹھی رہے گی،وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالبا یہ جو فضیلت ہے یہ نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد حاصل ہوتی ہے جب کہ سورج نکلنے کا انتظار کیا جائے اور پھر دو رکعت ادا کی جائے بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہو بعض علماء سے ضعیف کہتے ہیں اگر عورت نماز باجماعت ادا کرتی ہے مسجد میں جا کے تو اسے یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی بصورت دیگر اشراق پڑھنے کی وجہ سے جو اشراق کا اجر ہے وہ اس سے حاصل ہو جائے گا اور اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے اللہ سے مانگنا چاہیے نیتوں کے حال اللہ جانتا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




