سوال 7075

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
شیوخ عظام کیا عدت کے دوران عورت ناک کا کوکا بھی اتارے گی؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوران عدت زیب و زینت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے، چونکہ زیور بھی زینت میں آتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال بھی درست نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ