سوال 7365

السلام علیکم !
شیخ محترم کیا جنت کے صرف آٹھ ہی دروازے ہیں یا اور بھی ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے نزدیک تو آٹھ ہی ہیں کیونکہ حدیثوں میں بعض جگہ صراحت ہے: من ابوابها الثمانیہ
وہ جو حدیث ہے:
فلتدخل الجنة من ای ابوابها الثمانیہ و من ای ابوابها شاءت۔ بعض جگہ ثمانیہ کے الفاظ آئے ہیں۔ البتہ جو نام کے اعتبار سے کشید کیے ہیں اس میں پھر تعداد بعض اوقات علماء بڑھا دیتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ