سوال 7467

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا جھنڈے کو سلامی دینا شرک ہے اور نیشنل اینتھم کے وقت کھڑے ہونا شرک ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، جھنڈے کو سلامی دینا یا قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو جانا ایک ایسا معاملہ ہے جو محض دیکھا دیکھی ہمارے معاشرے میں رائج ہو گیا ہے۔ یہ مسلمانوں کا کوئی دینی شعار نہیں، بلکہ دوسروں کا شعار ہے۔
لیکن اس معاملے میں لوگوں کو سمجھانا اور نصیحت کرنا چاہیے، نہ کہ فوراً فتوے لگانا شروع کر دینے چاہییں۔
خاص طور پر اس طرح کے مواقع پر لوگوں پر شرک کے فتوے نہیں داغنے چاہییں۔ ہماری رائے میں عام طور پر کوئی شخص اس نیت سے نہیں کھڑا ہوتا کہ اس جھنڈے کی تعظیم ہم پر فرض کر دی گئی ہے یا یہ تعظیم اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے برابر ہے۔
لہٰذا اتنی آسانی سے لوگوں پر شرک کے فتوے نہیں لگانے چاہییں۔ اصلاح مطلوب ہو تو حکمت، نرمی اور نصیحت کے ذریعے بات سمجھائی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ