سوال 7064

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا جمعہ کی پہلی اذان زوال کے وقت سے پہلے دی جا سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اذانِ ثانی لوگوں کو تنبیہ اور متنبہ کرنے کے لیے دلوائی گئی تھی۔ اگر آج بھی کہیں اس کی ضرورت محسوس ہو تو بالکل اذان دی جا سکتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ یہ اذان زوال سے پہلے یعنی وقتِ جمعہ شروع ہونے سے ذرا پہلے ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ اس کا اصل مقصد تو لوگوں کو متوجہ کرنا ہی ہے۔ باقی جہاں تک شرعی وقت کی بات ہے، تو جمعہ کی نماز تو اپنے وقت پر ہی ہوگی اور خطبہ اسی اذان کے بعد شروع ہوگا جو شرعی طور پر وقت داخل ہونے کے بعد دی جاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ