سوال 7079

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا خلع میں حق مہر کی واپسی ضروری ہوتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عام طور پر سب یہی جانتے ہیں کہ خلع کا طریقہ یہ ہے کہ عورت حق مہر واپس کر دے۔ اسلام میں خلع کو اسی شرط سے مشروط کیا گیا ہے کہ عورت اپنا حق مہر لوٹا کر علیحدگی حاصل کر لے۔ درحقیقت خلع اور طلاق کے درمیان بنیادی فرق ہی یہی ہے کہ خلع میں عورت حق مہر یا کسی مالی بدل کے عوض جدائی مانگتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ