سوال 7444

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال تھا کہ کیا کسی لاٹری میں حصہ لیا جا سکتا ہے؟
مثلاً ایک سٹور یہ کہتا ہے کہ آپ اتنے ہزار کی خریداری کریں آپ کو لکی ڈرا میں شامل کیا جائے گا۔۔۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته
اگر کسی چیز کی قیمت وہی ہو جو عام بازار میں ہے، اور خریدار کو اچھا اور معیاری روٹین والا مال ہی دیا جائے، تو ایسی انعامی اسکیم سے ملنے والا انعام لینا جائز ہے، کیونکہ یہ جوا نہیں ہے، لیکن اگر انعامی اسکیم کی وجہ سے چیز کی قیمت بازار سے زیادہ رکھی گئی ہو، تو یہ جوا شمار ہوگا، اس لیے ایسی صورت میں انعام لینا جائز نہیں، کیونکہ جوا حرام ہے

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَالۡمَيۡسِرُ وَالۡاَنۡصَابُ وَالۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡهُ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور شرک کے لیے نصب کردہ چیزیں اور فال کے تیر سراسر گندے ہیں، شیطان کے کام سے ہیں، سو اس سے بچو، تاکہ تم فلاح پائو۔
(سورۃ المائدہ آیت نمبر : 90)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ