سوال 7514

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیوخ کرام احادیث اور کتب تاریخ میں جہاں اصحاب الحدیث کا لفظ آتا ہے کیا اس سے مراد ہر وہ بندہ ہے جو خود کو اہل حدیث کہلاتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دو گروہ ہیں ایک اہل الرائے، جن کی فقہ کی اساس عقل و رائے ہے۔ جیسے احناف وغیرہ ان کے مقابلہ میں ایک گروہ اہل حدیث کا تھا جن کی فقہ کی اساس قرآن و حدیث ہے ناکہ عقل و رائے۔ امام بخاری، مسلم وغیرہ سارے محدثین اسی گروہ سے ہیں۔
آج بھی اگر کوئی انہیں محدثین کے اصولوں، ان کے عقائد، ان کے منہج پر ہے وہ اہل حدیث ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم نے جواب دے دیا ہے اس میں یہ اضافہ کر لیں: المرء مع من أحب
جو جس سے محبت کرتا ہے وہ اسی کے ساتھ ہوگا اور ہے۔ تو ہماری محبت محدثین کے ساتھ ہے۔ ہم انہی کے نہج پر ہیں۔ لہذا ہم اہل حدیث ہیں۔ الحمدللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ