سوال 7481
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی علیہ السلام جس طرح دنیا میں حیات ہیں کیا اسی طرح قبر میں بھی حیات(زندہ) ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نہیں، یہ عقیدہ کسی کا بھی نہیں ہے کہ نبی علیہ السلام دنیاوی زندگی کی طرح قبر میں زندہ ہیں۔ لوگوں نے اپنی طرف سے کچھ باتیں بنا لی ہیں، حالانکہ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء بھی یہی کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو حیاتِ برزخیہ حاصل ہے۔
حیاتِ برزخیہ ہر انسان کو موت کے بعد حاصل ہوتی ہے، لیکن چونکہ نبی کریم ﷺ سب سے اعلیٰ، اولیٰ اور افضل ہیں، اس لیے آپ ﷺ کو سب سے اعلیٰ اور افضل حیاتِ برزخیہ حاصل ہے۔
یہ ایسی حیات ہے جس کی حقیقت کو دنیاوی زندگی کے پیمانے سے نہیں سمجھا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے خود اس معاملے میں ایسی حقیقتوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے جنہیں ہم پوری طرح سمجھ نہیں سکتے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

