سوال 7550
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا نانی کا سگا بھائی محرم ہے یا غیر محرم اسکی نواسیوں کے لیے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نانی کا جو بھائی ہے، وہ نانی کی بیٹیوں کا محرم، یعنی ماموں ہے، اور وہ ان کی بھانجیاں لگیں گی۔
پھر بھانجی کی جو اولاد ہے، وہ بھی بھانجی ہی کہلاتی ہے۔ اسی طرح بھانجے اور بھانجی کی اولاد بھی بھانجا اور بھانجی ہی کہلاتی ہے، چاہے آپ کتنا بھی نیچے، نسل در نسل چلے جائیں۔
اس اعتبار سے وہ ان کا محرم ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




