سوال 7111

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا سودی کے گھر سے کھانا کھانا جائز ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دیکھیں جہاں آمدنی کے ذرائع درست نہ ہوں، وہاں بار بار جانا، محفلیں سجانا اور موج مستی کرنا تو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ ہاں، اگر کبھی کبھار جانا پڑ جائے تو ضرور جائیں، مگر آپ کا اصل مقصد وہاں اصلاح اور دعوتِ دین ہونا چاہیے۔ کوشش کریں کہ وہاں آپ کا انداز ایسا ہو کہ لوگوں تک خیر کی بات پہنچے اور آپ اپنا ایک اچھا اثر چھوڑ کر آئیں۔ بس اس چیز کو اپنا معمول نہ بنائیں اور ہر حال میں اصلاحی پہلو کو ہی سامنے رکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ