سوال (477)

کیا سدھائے کتے کو پر سکون کرنے کے لیے میوزک سنایا جا سکتا ہے ؟

جواب

کیا کتے کو میوزک سنانے والا آدمی بہرا ہے ؟ جو خود نہیں سنے گا ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جو چیز آپ کے لیے جائز نہیں ہے ، وہ آپ دوسرے کو کیسے مہیا کر سکتے ہیں ، اگرچہ جانور ہے اس چیز کا مکلف نہیں ہے ، لیکن جب وہ سنے گا تو آپ بھی سنیں گے ، یہ شر کو فروغ دینے والی بات ہے ، اس طرح تو ہم اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جس طرح کوئی مسلمان غیر مسلم کو شراب نہیں پلا سکتا ، غیر مکلف بچے کو میوزک نہیں سنا سکتا کیونکہ گناہ مسلمان پر ہوگا ، اسی طرح کتے کو میوزک نہیں سنا سکتا ہے ۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ