سوال 7498

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے ایک آدمی کو جو دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھ رہا تھا گردن سے پکڑ کر دیوار کی طرف کر دیا اور کہا کے ادھر نماز پڑھ۔ سندا یہ روایت کیسی ہے؟

جواب

حضرت قرۃ بن اباس کہتے ہیں کہ میں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھ رہا تھا کہ مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گدی سے پکڑ کر سترہ کے قریب کر دیا اور فرمایا کہ اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ۔
(صحیح بخاری : تعليقاً مع الفتح : 1/577)
مصنف ابن ابی شیبہ میں اس روایت کو موصولاً بیان کیا گیا ہے۔
(مصنف ابن ابی شیبہ : 3/370)

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ