سوال (968)

تصویر کا کیا حکم ہے ، اور شیخ یہ بتائیں کہ ویڈیو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تصویر میں نہیں آتی ہے ، اس پر آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب

تصویر تو حرام ہی ہے ۔ مگر تصویر کے دلدادگان ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ باطل تاویلات پیش کرکے جواز کشید کرتے ہیں ، مگر بات بنتی نہیں ہے ، ویڈیو کو تصویر نہ سمجھنے والے کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے ۔ کتنی عجیب بات ہے کہ وہ تصویر کو تصویر ہی نہیں سمجھتے ہیں ، وہ تصویر نہیں تو کیا بلا ہے ؟

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

ویڈیو ہزاروں تصویروں کا مجموعہ ہوتی ہے ، جنہیں ریل کی صورت میں انتہائی سرعت سے چلایا جاتا ہے اور تصویر حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے ، یہ طریقہ قدیم سے چلا آ رہا ہے جسے جدید آلات نے آسان تر بنا دیا ہے ، ویڈیو ، ایک تصویر سے زیادہ خطرناک چیز ہے۔اللہ المستعان

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ