سوال 7351

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم وہ کون سی سورتیں ہیں جن کے بارے میں اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے رہنمائی فرما دیں اللہ تعالی اپ کو عزتیں دے اور برکتیں دے عطا فرمائے۔

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عام طور پہ تو

شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا۔

مجھے سورۃ ہود نے اور اس جیسی سورتوں نے بوڑھا کر دیا۔ بعض روایات میں اس کی تفسیر شاید اس طرح کہ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ نے، إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ نے، إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ نے، سورہ واقعہ نے، انہوں نے مجھے بوڑھا کر دیا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ