سوال 7063

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بدکار عورت نے کتے کو پانی پلایا تو اسکی بخشش ہو گئی یہ صحیح روایت ہے؟
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا ولاخرہ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
زانیہ کے کتے کو پانی پلانے والا واقعہ ثابت ہے۔
صحیح بخاری
کتاب: انبیاء علیہم السلام کا بیان
حدیث نمبر: 3467

‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ بَيْنَمَا كَلْبٌ يُطِيفُ بِرَكِيَّةٍ كَادَ يَقْتُلُهُ الْعَطَشُ إِذْ رَأَتْهُ بَغِيٌّ مِنْ بَغَايَا بَنِي إِسْرَائِيلَ فَنَزَعَتْ مُوقَهَا فَسَقَتْهُ فَغُفِرَ لَهَا بِهِ.

ترجمہ:
نبی کریم ﷺ نے بیان فرمایا ایک کتا ایک کنویں کے چاروں طرف چکر کاٹ رہا تھا جیسے پیاس کی شدت سے اس کی جان نکل جانے والی ہو کہ بنی اسرائیل کی ایک زانیہ عورت نے اسے دیکھ لیا۔ اس عورت نے اپنا موزہ اتار کر کتے کو پانی پلایا اور اس کی مغفرت اسی عمل کی وجہ سے ہوگئی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ