سوال (1171)

صدقہ فطر ایک صاع ہے ، کیا سب مختلف اجناس کا وزن ایک ہی ہوگا ؟
مثلاً گندم ، چاول ، کھجور ، جو وغیرہ

جواب

صاع بھرتی کا پیمانہ ہے ۔ اس میں ڈالی جانے والی اشیاء کا وزن یقینا مختلف ہوگا ۔ بلکہ ایک ہی جنس کا وزن مختلف موسموں میں بھی مختلف ہوتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ