سوال (2056)

کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا پانی بند کیا گیا تھا؟ یعنی کسی صحیح سند سے یہ بات ثابت ہے؟

جواب

ہمارے علم کے مطابق اس بارے کوئی روایت ثابت نہیں ہے، سیدنا حسین بن علی رضی الله عنہ کی شہادت ہو یا کوئی اور سانحہ یا صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین کے بارے جو روایت
(1) : أبو مخنف لوط بن یحیی
(2) : محمد بن عمر بن واقد الواقدی،
(3) : سیف بن عمر التمیمی
(4) : محمد بن السائب الکلبی
کی سند یا ذریعے سے ملے اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ روافض و جھلاء کے پاس زیادہ تر روایات انہی لوگوں سے آئی ہیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ