سوال (1126)
بغلوں کے اور زیر ناف بال لیزر سے ختم کیے جا سکتے ہیں؟
جواب
مقصود صفائی ہے، جس بھی چیز سے ہو جائے، کوئی حرج نہیں۔ البتہ مسنون عمل یہ ہے کہ بغلوں کے بال اکھاڑے جائیں، جبکہ زیر ناف بال بلیڈ وغیرہ سے صاف کیے جائیں!
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ