سوال 7583
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ صاحب!
ایک شخص نے دوسرے شخص کی طرف سے مال کی ادائیگی کی ذمہ داری لی لیکن وقت گزرنے کے بعد اسکا مال ادا نہیں ہوتا ایسی صورت میں ذمہ داری لینے والا کیا کرے؟ شرعی رہنمائی کی درخواست ہے.
جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس نے جن احباب کے سامنے مالی ذمہ داری اٹھائی تھی، انہی کے سامنے اپنی ذمہ داری واپس کر دے اور کہہ دے کہ بھائی! اب میرے بس کا نہیں ہے۔
یا پھر اگر وہ احباب چاہیں تو اس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کر سکے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




