سوال 7396

عورت کی ماہواری اگر اپنے وقت سے زیادہ ہو تو اس میں وہ نماز پڑھ سکتی ہیں اور روزہ رکھ سکتی ہے اور شوہر اس کے ساتھ ہمبستری کرسکتا ہے یا نہیں تفصیل سے سمجھائے ۔
جزاک اللہ خیرا

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر عام عادت کے دنوں سے زیادہ وقت گزر گیا اور خون جاری ہے تو اس صورت میں خون کا رنگ اور بو دیکھ کر تعین کریں گے کہ یہ حیض کا خون ہے یا عام خون۔ اگر تو رنگ، بو حیض والی ہو تو اسے حیض شمار کرکے نماز سے رکی رہیں، لیکن اگر خون بو اور رنگ کے اعتبار سے عام سرخ خون ہی کی طرح ہے تو یہ خون حیض نہیں۔ غسل کرلیں۔استحاضہ کے حکم میں یے۔
جس میں نماز، روزہ، ازدواجی تعلق قائم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ