سوال 7251

اگر مسجد میں قبر ہو، ہم نماز ایسی جگہ پڑھیں کہ قبر دیوار کے اُس طرف اور ہم اس طرف ہوں تو کیا حکم ہے؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قبر دیوار کے اس طرف ہو یا اس طرف، پہلے یہ دیکھ لیا جائے کہ قبر مسجد کی باؤنڈری وال اور احاطے کے اندر تو موجود نہیں۔
اگر قبر مسجد کے احاطے میں موجود ہے تو ایسی مسجد میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔
البتہ اگر مسجد کا احاطہ الگ ہے اور اس کے ساتھ قبرستان موجود ہے، مثلاً دیوار کی دوسری طرف قبرستان ہے، تو پھر کوئی حرج نہیں۔ مسجد اپنی جگہ پر بنی ہوئی ہے اور قبرستان اپنی جگہ پر۔
لہذا اگر قبر مسجد کے احاطے سے باہر ہے اور درمیان میں مستقل دیوار یا الگ حدود موجود ہیں تو وہاں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ