سوال 7582

السلام علیکم بغیر محرم کے عورت حج اور عمرہ نہیں کر سکتی؟ پھر جس کا محرم نہیں ہے تو وہ کیا کرے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حج اور عمرے کے واجب اور فرض ہونے میں اختلاف ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق حج فرض ہے، عمرہ نہیں ہے۔ عمرے کے احکامات میں بھی حج کے مقابلے میں کچھ فرق ہے۔
لہٰذا اگر حج کی استطاعت ہو جائے اور ساتھ محرم دستیاب نہ ہو، کوئی صورت نہ بنے، واقعی کوئی صورت نہ بنے، تو چند اہلِ علم اور رفقائے آمنہ کی ایک معتبر جماعت، خواتین کا ایک گروہ، جن میں بعض کے محارم ہوں اور بعض کے نہ ہوں، ایسے ہی حالات کی وجہ سے، ان کے ساتھ سفرِ حج اختیار کر لے۔
یہ آخری فیصلہ ہے۔
حج اور عمرے میں فرق ہے۔ اس لیے عمرہ نہ کرے۔ لیکن اگر استطاعت ہو گئی اور معاملہ حج کا ہے تو پھر حج، رفقائے آمنہ کے ساتھ اختیار کر لے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

وعلیکم السلام
حج عمرہ کر سکتی ہے۔
سفر کی ممانعت ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ