سوال 7673
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ شیخ
موبائل کے کور پر تصویر بنائی جارہی ہے موبائل سے لے کر پرنٹ کی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذی روح کی تصویر کسی بھی شکل یا کسی بھی صورت میں ہو، اس کو رواج دینا، پھیلانا، بنانا یا اسے ذریعہ معاش بنانا، ہر صورت میں ناجائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




