سوال 7085
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
شیخ محترم کیا نابالغ بچہ جماعت کروا سکتا ہے اور کیا ماں نابالغ بچوں کی جماعت کروا سکتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی بالکل، بوقت ضرورت یا بچے کو قرآن زیادہ یاد ہو، تو نابالغ بچہ امامت کروا سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ جہاں تک آپ کے دوسرے سوال کا تعلق ہے کہ کیا ماں اپنے بیٹوں کی امامت کروا سکتی ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ ماں اپنے لڑکوں کی جماعت نہیں کروا سکتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




