سوال (929)

احناف کے امام جب سجدہ کرتے ہیں تو تشھد میں التحیات پڑھ کے ایک طرف سلام پھیر کر دوبارہ التحیات پڑھتے ہیں ، اگر ان کے ساتھ بندہ دوسری یا تیسری رکعات شامل ہو تو کیا کرے ، سلام پھیر کر سجدہ سھو کرے یا سلام نہ پھیرے ؟

جواب

دیدہ دانستہ امام کی غلطی کے ساتھ غلطی نہیں کی جاسکتی ہے ، جب امام سھو کی وجہ سے ایک سلام پھیرے تو آپ اس کی اقتداء نہیں کریں گے ، بیٹھے رہیں گے ، باقی سجدہ سھو میں اس کی اقتداء کریں گے ۔ باقی ایسے امام کے پیچھے اگر نماز میں شامل ہوگیا ہے تو علماء بولتے ہیں ، نماز کو دہرائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ