سوال 7567

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نماز کے آخر میں سلام کرتے وقت کہاں دیکھیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری دانست میں اس میں کوئی تعجب نہیں ہے کہ کندھے کو دیکھنا ہے یا دائیں طرف دیکھنا ہے۔ ظاہر سی بات ہے، چہرہ دائیں طرف ہے تو نگاہ کہیں بھی جا سکتی ہے، اور بائیں طرف ہے تو نگاہ کہیں بھی جا سکتی ہے۔ کوئی تعجب نہیں ہے، اللہ اعلم، ہمارے علم کے مطابق کوئی متعین حد نہیں ہے۔
لہٰذا جب اس میں کوئی تعجب نہیں ہے تو کوئی حد بندی نہیں کی جا سکتی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ