سوال 7279

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نماز حاجات کے نام سے کوئی نوافل موجود ہیں؟ راہ نمائی کردیں
جزاک اللہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علم کے مطابق اس نام سے تو کوئی نماز نہیں بتائی گئی البتہ جب بھی کوئی مہم درپیش ہوتی کوئی معاملہ ہوتا تو نماز پڑھتے تھے تمام انبیاء اور خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض روایات میں اس کا ذکر ہوا ہے تو قرآن بھی یہی کہتا ہے استعینوا بالصبر و الصلاۃ تو نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: کسی بھی نماز کے بعد تنہا چار رکعات نماز پڑھے پہلی رکعات میں سورت فاتحہ کے بعد دس بار سورت اخلاص پڑھے دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 20 بار پڑھے تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد 30 بار سورت اخلاص پڑھے.
چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 40 بار پڑھ کر جب سلام پھیر چکے تو سورت اخلاص 50 بار پڑھے. اور لاحول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم 70 بار پڑھے اور دعا مانگ لے ان شااللہ تین سات گیارہ دن میں ہر ناممکن حاجت مقصد حیران کن طریقے سے پورا ہو گا۔
شیخ صاحب یہ طریقہ بھی لکھا ہوا ہے تو اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں….
جزاک اللہ خیرا
جواب: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے عرض کیا کہ صلاۃ الحاجہ کے نام سے جب کوئی نماز ثابت ہی نہیں ہے۔ مطلق دو نفل کا ذکر ہے کوئی بھی مسئلہ ہو لیکن اس کو صلاۃ الحاجہ کہا نہیں گیا ٹھیک ہے یا حکم نہیں دیا گیا اس نام سے موسوم نہیں کیا گیا طریقہ کار کیسے صحیح سند سے ثابت کیا جا سکتا ہے تو یہ سند کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے کوئی بھی ایسی روایت جو اس طرح کی نماز سکھاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ