سوال 7216

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
نماز جنازہ میں شریک ہونے کے طریقہ کار کی وضاحت فرما دیں۔
جو شخص دوسری یا تیسری تکبیر کے بعد نماز جنازہ میں شامل ہوا ہے وہ پہلی تکبیر ہو گی اس کی وہ فاتحہ پڑھ کر خود تکبیر کہہ کر دوسری کے بعد تیسری میں امام کے ساتھ مل جائے اور امام کے ساتھ سلام پھیر دے یا ایک تکبیر کہہ کر فاتحہ پڑھنے کے بعد امام کی تکبیر کا انتظار کرے اور پھر امام کے ساتھ تکبیر کہہ کر بقیہ نماز جنازہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد مکمل کرے۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ اکبر کہہ کر وہ امام کے ساتھ نمازِ جنازہ میں شامل ہو جائے۔ اب سورۃ فاتحہ اس کے ذمے ہے، جو فرض ہے، لہٰذا وہ فاتحہ پڑھ لے اور امام کی اگلی تکبیر کا انتظار کرے۔
جب امام تکبیر کہے تو وہ بھی تکبیر کہے۔ اس کے بعد دعا پڑھ سکتا ہے، دعا پڑھے۔
پھر جو تکبیریں اس سے رہ گئی ہیں، وہ امام کے سلام پھیرنے سے پہلے پوری کرے گا، اور اس کے بعد خود سلام پھیرے گا۔
کیونکہ نمازِ جنازہ کی تکبیریں رکن اور فرض ہیں، اس لیے اگر ایک تکبیر بھی چھوٹ گئی تو نمازِ جنازہ ادا نہیں ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ