احسان جتلا کر نیکیاں ضائع نہ کرو!
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى كَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ} [البقرة: 264]
’’اے ایمان والو! اپنے صدقات کو احسان جتلا کر اور تکلیف دے کر اُس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو، جو اپنا مال محض لوگوں کے دکھانے کو خرچ کرتا ہے اور نہ اﷲ پر ایمان رکھتا ہے اور نہ روزِ قیامت پر’’۔
لہذا اللہ کے راستے میں خرچ اخلاص نیت سے کیا جائے، اور کسی پر احسان کرکے، اس سے کسی صلے کی امید نہ رکھی جائے۔