سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >قُلْ كَمَا يَقُولُونَ، فَإِذَا انْتَهَيْتَ فَسَلْ تُعْطَهْ<.

ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول!مؤذن ہم سے فضیلت لے جائیں گے،  تو رسول اللہﷺ نے فرمایا:”تم بھی ویسے ہی کہا کرو جیسے کہ وہ کہتے ہیں۔ جب تم اذان سن کر فارغ ہو تو سوال کرو اور دعا مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا”۔

(سنن ابوداؤد:524)