اذان اور اسکا جواب

سیدنا عبدااللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >قُلْ كَمَا يَقُولُونَ، فَإِذَا انْتَهَيْتَ فَسَلْ تُعْطَهْ

ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! موذن تو ہم سے فضیلت لے گئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم بھی ویسے ہی کہا کرو جیسے وہ کہتے ہیں۔ پھے جب تم اس سے فارغ ہو جاؤ تو دعا مانگو، تمہیں عطاکیا جائے گا”۔

(سنن ابو داؤد: 524، اسنادہ حسن)