اللہ

’’یہ رب العالمین کی ذات بابرکت کا اسم ذات یا ذاتی اسم ہے جو ناموں میں بڑا اور جامع ہے۔ کوئی اور ذات اس نام سے منسوب نہیں‘‘۔

هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا (مریم:65)

” بھلا تم اس کا کوئی ہمنام جانتے ہو؟

یہی سبب ہے کہ اس کا نہ تثنیہ ہے اور نہ ہی جمع۔ اور اس کے معنی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ:

’’اللہ اس موجود بادشاہ کا نام ہے جو حق، سچا اور تمام صفات الہیہ کا جامع، ربوبیت کے تمام اوصاف سے موصوف، وجود حقیقی میں منفرد، جس کے سوا اور کوئی الٰہ نہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ وہ ہے جو تمام مخلوقات کی بندگی کا مستحق ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ واجب الوجود یعنی جس کا ازل تا ابد تک موجود رہنا ضروری ہے۔ جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا‘‘۔