الْمُتَكَبِّرُ
(تکبر و کبریائی والا، بڑی عظمت والا)

’’کبریائی والا، وہ اتنا عظیم ہے کہ اس کی طرف کسی برائی، نقص یا عیب کی نسبت نہیں ہو سکتی‘‘۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”اللہ عزوجل فرماتا ہے:

“الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي فَمَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْهُمَا قَذَفْتُهُ فِي النَّارِ”.

’’بڑائی میری (اوپر کی) چادر ہے اور عظمت میری (نیچے کی) چادر ہے، چنانچہ جو کوئی ان میں سے کسی ایک کو بھی کھینچنے کی کوشش کرے گا (میرا شریک ہونے يا بنانے کی کوشش کرے گا) میں اسے جہنم میں جھونک دوں گا‘‘۔

[سنن أبي داؤد: 4090]