امام لیث بن سعد رحمہ اللہ کی سالانہ آمدن تقریبا 80 ہزار دینار (سونے کے سکے) تھی، لیکن وہ اللہ کی راہ میں اس قدر خرچ کرتے کہ ان پر زکاۃ فرض نہیں ہوئی۔

سیر اعلام النبلاء (8/152)