اذان کا جواب دینے کی فضیلت

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا:

اے اللہ کے رسول؛ مؤذن ہم سے فضیلت لے جائیں گے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“قُلْ كَمَا يَقُولُونَ، فَإِذَا انْتَهَيْتَ فَسَلْ تُعْطَهْ”.

“تم بھی ویسے ہی کہا کرو جیسے کہ وہ کہتے ہیں۔ جب تم اذان سن کر فارغ ہو تو سوال کرو اور دعا مانگو،ٰتمہیں عطا کیا جائے گا”ـ

(سنن ابو داؤد:524 وصححہ الالبانی رحمہ اللہ)