جمعہ کے دن کی فضیلت

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ }

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو۔

“ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جمعہ عبادت کا دن ہے اور دنوں میں اس کا مقام وہی ہے جو مہینوں میں رمضان المبارک کاہے اور اس دن میں دعا کی قبولیت کی ایسی گھڑی ہے جسکا مقام لیلۃ القدر کی طرح ہے۔ اسی وجہ سے جس کا جمعہ کا دن صحیح گزرا اور وہ اس دن (گناہوں سے) محفوظ رہا گویا اس کا پورا ہفتہ (گناہوں سے) محفوظ ہو گیا”۔