حدیث وسنت اور قرآن كریم آپس میں اس طرح لازم وملزوم ہیں کہ دونوں کو جدا نہیں کیا جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ ایک ہی شرعی حکم کی تفصیل و تشریح کچھ قرآن کریم میں ہے، کچھ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں؛ تاکہ کوئی بھی ایک پر اکتفا کرکے دوسرے سے غافل نہ ہو۔ جو صرف قرآنِ کریم کی بات کرتے ہیں، وہ دین کے اکثری حصے پر عمل سے محروم ہیں، یا پھر ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔