حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مسجد نبوی کی خدمت کرنا

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی تو سیع کی اور اس میں بہت سی ضروری چیزوں کا اضافہ کیا۔ اس کی دیواریں منقش پتھروں اور کچھ(سفید مظبوط چونا) سے بنائیں۔ اس کے ستون بھی منقش پتھروں سے بنوائے اور چھت ساگوان(مظبوط اعلیٰ لکڑی) سے بنائی۔

(صحیح بخاری: 446)