حق کیسے سمجھ میں آتا ہے؟
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“فإذا افتقر العبد إلى الله ودعاه وأدمن النظر في كلام الله وكلام رسوله وكلام الصحابة والتابعين وأئمة المسلمين، انفتح له طريق الهدى”.
’’جب انسان خود کو اللہ کا محتاج سمجھتے ہوئے اُس سے ہدایت کی دعا کرتا رہے اور ساتھ کلام اللہ، احادیثِ رسولﷺ، آثار صحابہ ؓو تابعین اور ائمہ مسلمین کی تصنیفات و تالیفات کا مسلسل مطالعہ کرتا رہے، تو اُس کیلیے ہدایت کا راستہ کھلنا شروع ہوجاتا ہے!‘‘۔
[مجموع الفتاوی: 118/5]