حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا:

يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ قَالَ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي وَقَالَ وَاللَّهِ لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ

” اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو کتاب اللہ کی کونسی آیت، جو سب سے عظیم ہے؟ میں نے عرض کیا؟ اللہ اور اس کے رسولﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا (دوبارہ وہی سوال کیا): تو میں نے عرض کیا” آیتہ الکرسی” :تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: اللہ کی قسم! ابو منذر! تمہیں یہ علم مبارک ہو۔

(صحیح مسلم: 810)