طالبعلم اختلافات اور تنقید سے بچ کر رہے!

امام ابو سنان زید الأسدی رحمہ اللہ اپنے ایک شاگرد کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

«إذا كان طالب العلم قبل أن يتعلم مسألة في الدين ‌يتعلم ‌الوقيعة في الناس، متى يفلح».

’جب طالبعلم دینی مسائل سیکھنے سے پہلے لوگوں پر طعن و تشنیع اور جرح و تنقید کا سلسلہ شروع کردے گا، تو وہ طلب علم میں کب کامیاب ہوسکے گا؟‘۔

[رياض النفوس 1/ 388، ترتیب المدارك:4/ 104]